کراچی فیشن شو میں طالبات ماڈلز نے جلوے بکھیر دیئے

10-20-2023

(ویب ڈیسک) کراچی میں منعقدہ فیشن شو میں طالبات ماڈلز نے بھی جلوے بکھیر دیئے۔

کراچی میں پاکستان امریکن کلچر سنٹر کی طالبات نے اپنے فیشن ڈیزائنر ہونے کے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا تو فیشن شو میں طالبات ماڈلز نے بھی خوب جلوے بکھیرے، نئے ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر نئے ٹیلنٹ نے ریمپ پر واک کر کے سماں رنگین کر دیا۔ فیشن شو میں یو اے ای، عمان اور کوریا کے قونصل جنرل نے خصوصی شرکت کی اور اس فن میں نئے آنے والوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ریمپ پر واک کرنے والی بہت سی ماڈلز نے پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ مستقبل کے معماروں کا فن دیکھ کر حاضرین بھی خوب محظوظ ہوئے اوران کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔