بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان،صارفین پر 8ارب 37 کروڑ کا بوجھ پڑیگا

10-20-2023

(لاہور نیوز) بجلی مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست میں فی یونٹ 55 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔ نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12ارب 92کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔ نیپرا درخواست کی یکم نومبر کو سماعت کرے گی۔