محسن ’’سپیڈ‘‘ کا کرشمہ، چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں 36 بیڈز کا اضافہ

10-20-2023

(لاہور نیوز) محسن ’’سپیڈ‘‘ کا کرشمہ،چلڈرن ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور میں 48 گھنٹے کے اندر 36 بیڈز کا اضافہ ہوگیا، بیڈز بڑھنے سے بچوں کے علاج معالجے میں بہتری آگئی، رش اچھے طریقے سے مینج ہونے لگا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، صوبائی وزیر بلال افضل، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات بھی ہمراہ تھے۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گراؤنڈ فلور پر میڈیکل ایمرجنسی، فرسٹ فلور پر نئی بچہ وارڈ اور زیرتعمیرایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی میں دستیاب جگہ کی مینجمنٹ سے بیڈز میں اضافہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیکل ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت پر فوری عملدرآمد کے اقدام کی تعریف کی۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیرعلاج بچوں کی عیادت کی اور ماؤں سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو بچوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی بچہ وارڈ میں بھی زیرعلاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔ ایک بچے احتشام کی والدہ نے ایم آئی آر کے لئے 4 روز بعد کا وقت دینے کی شکایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی ایم ایس اور ڈیوٹی ڈاکٹر کو بچے کا ایم آئی آر فوری طور پر کرانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی بچہ وارڈ میں ایک بیڈ پر 3۔3 بچوں کی موجودگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو بیڈز مینجمنٹ کا حکم دیا جبکہ بچہ وارڈ میں صفائی کے ناقص انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر ایمرجنسی میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کام کے دوران اتارے گئے اے سی ، فرنیچر اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام اشیاء کی فہرست تیار کرنے اور ڈاکٹرز رومز کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔