نواز شریف کے خصوصی طیارے کوپاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا

10-20-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف خلیجی ایئرلائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، سی اے اے نے خلیجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف کا اسلام آباد آنے کا پلان تبدیل بھی ہو سکتا ہے، پلان میں تبدیلی اور براہ راست لاہور ایئرپورٹ آمد کی صورت میں کل دوپہر تک سی اے اے کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پلان میں تبدیلی کی صورت میں نیا این او سی جاری کیا جائے گا۔