قومی ویمن کرکٹ ٹیم باہمی سیریز کیلئے بنگلا دیش روانہ ہو گئی
10-20-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم باہمی سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش روانہ ہو گئی، قومی ٹیم دبئی کے راستے سے بنگلا دیش پہنچے گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کیلئے ندا ڈار کی قیادت میں ہوٹل سے ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی، قومی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں 25 اکتوبر سے 10 نومبر تک قیام کرے گی، 25، 27 اور 29 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 4، 7 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔