بھارت کیخلاف میچ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، گرانٹ بریڈ برن

10-19-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارت کے خلاف نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا ،تاہم ہمیں اس میچ سے کچھ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ 63، 64 میٹرز کی باؤنڈری کی وجہ سے یہ گراؤنڈ ہائی سکورنگ رہا ہے جس پر بیٹرز نے ہمیشہ انجوائے کیا ہے لیکن باولرز کے لیے چیلنج ہوگا اور میرے خیال میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہوگی۔ گرانٹ بریڈ برن کہتے ہیں کہ چونکہ ہمارا باولنگ اٹیک اس وقت اتنا ٹھیک  نہیں رہا جیسا کہ کچھ وقت پہلے تک تھا لہٰذا ہمیں بہت ڈسپلن کے ساتھ باولنگ کرنی پڑے گی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگرچہ بھارت کے خلاف نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا تاہم ہمیں اس میچ سے کچھ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں جو اس ٹورنامنٹ میں ہمیں کام آئیں گی، یہ سیکھنے کا اچھا موقع تھا کہ جب آپ بہت بڑے پرجوش کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہیں۔ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس ورلڈ کپ میں تیسرا میچ جیت کر تین ایک کے ساتھ چنئی جائیں جہاں ہمیں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے۔