سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

10-19-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز  اختتام  کے موقع پر 100 انڈیکس 934 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اختتام  کے موقع پر 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کمی کیساتھ 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 11 کروڑ ایک لاکھ 59 ہزار 762 روپے مالیت کے 24 کروڑ 91 لاکھ 26 ہزار 199 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔