مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

10-19-2023

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر 2  لاکھ 6 ہزار 300ہوگئی ہے جبکہ فی 10 گرام قیمت 171 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 76 ہزار 869 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے ہےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم  ہے۔