مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی خوفناک بمباری،اداکارہ دنا نیر نے بھی آواز بلند کردی

10-19-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ دنا نیر مبین نے اسرائیل کے ہاتھوں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنا نیر مبین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اسرائیلی وزیراعظم کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ جنگ تاریکی اور روشنی کے بچوں کے درمیان ہے۔ اس ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دنا نیر نے کہا کہ ‘میں اپنی زندگی میں کبھی یہ ٹوئٹ نہیں بھولوں گی اور نہ ہی اس دنیا کو بھولنے دوں گی کہ کس طرح اسرائیلی قاتل حکومت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری  میں 3300 سے زائد فلسطینی شہید اور 1400 اسرائیلی مارے گئے جب کہ 10 لاکھ فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑ کر جنوبی علاقے منتقل ہونا پڑا ہے۔