لاری اڈہ بادامی باغ کو ماڈل لاری اڈہ بنانے کا مشن، ٹیپا کو ذمہ داری تفویض
10-19-2023
(لاہور نیوز) لاری اڈہ بادامی باغ کو ماڈل لاری اڈہ بنانے کا پلان بنا لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے لاری اڈہ میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹیپا کو ذمہ داری تفویض کر دی۔
ٹیپا لاری اڈہ میں نئے ٹریفک سائن بورڈ اور لین مارکنگ کرے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے داخلی و خارجی راستہ بھی بنایا جائے گا۔ ٹیپا نے لاری اڈہ میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ابتدائی پلان بنا لیا۔ آزادی چوک سے لاری اڈہ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بائیں جانب داخلی راستہ دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی، کمشنر محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ پرانے لاری اڈہ کی اپ گریڈیشن سے متعلق جامع حکمت عملی متعین کی گئی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لاری اڈہ کی اپ گریڈیشن سے سفری سہولیات میں آسانی ہو گی۔