تاجر برادری نواز شریف کے استقبال کیلئے سر گرم، جلسہ میں شرکت کا عزم

10-19-2023

(لاہور نیوز) تاجر برادری بھی نواز شریف کے استقبال کیلئے سر گرم ہے۔ انارکلی بازار کے تاجروں نے جلسہ میں بھر پور شرکت کا عزم کیا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مختلف دھڑوں اور تاجر تنظیموں نے بازاروں اور مارکیٹس میں رابطہ مہم اور اجلاس کا انعقاد کیا۔ انارکلی بازار کے تاجروں نے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے بتایا کہ نواز شریف پورے ویژن اور معاشی پلان کیساتھ آرہے ہیں، جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔ بانو مارکیٹ اور پریس مارکیٹ انارکلی کے عہدیدار عتیق الرحمن نے بتایا کہ تاریخی انارکلی بازار کے تاجر نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران لاہور شاہد نذیر، حمید الزمان ، میاں تسلیم ، طاہر علی، چودھری سکندر اور صابر حسین جٹ سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے۔