مسلم لیگ ن کے بڑے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

10-19-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان پر بڑے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

قائد میاں نواز شریف کی آمد پر فائر ورکس کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ گریٹر اقبال پارک میں چھ ایکڑ پر کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ کرسیوں کی تعداد دس ہزار کے قریب ہے۔ مینار پاکستان کے احاطے میں60 کنٹینرز لگائے گئے۔ احاطوں کے راستوں میں 15 سو ایل ای ڈی لائٹس ٹاور لگائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسے کی سرکاری سطح پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی۔ جلسہ گاہ ،پنڈال، جلسے کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں سے کی جائے گی۔ مینار پاکستان کے اطراف میں پچاس کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان میں بڑا پاور شو کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئیں۔ جلسہ گاہ احاطے کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا۔