ورلڈ کپ ، شاہینوں کو ایک اور دھچکا،فخر زمان انجری کا شکار

10-19-2023

(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میدان اترنے سے پہلے ہی قومی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر فخر زمان 20 اکتوبر کو بنگلورمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔آؤٹ آف فارم فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیے جاسکتے ہیں ،تاہم توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں۔ دوسری جانب اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم میجمنٹ نے غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا تھا، وہ اسوقت بخار اور فلو کی علامات سے دوچار ہیں، تاہم بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔