منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کے خلاف پولیس سے ریکارڈ طلب

10-19-2023

(لاہور نیوز) منشا بم کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کو پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ منشا بم کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے 4 اکتوبر کو منشا بم کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ منشا بم کو 6 اکتوبر کو پیش کیا گیا اور 2 روز غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ منشا بم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔