سی بی ڈی پنجاب نے ارینا سینٹر کا نام تبدیل کر دیا

10-19-2023

(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب نے ارینا سینٹر کا نام تبدیل کر دیا۔ نیا نام "گلوبل ویلج" رکھ دیا۔

ایل ڈی اے نے 2017 میں ارینا سینٹر کا نام گورننگ باڈی سے منظور کروایا۔ جوہر ٹاؤن میاں پلازہ کے عقب میں ٹیپا نے ارینا سینٹر کے نام سے شاپنگ مال کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔ ترقیاتی کام مکمل ہوئے تو ارینا واک اینڈ شاپ سینٹر  میں مبینہ بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔ چھ سال بعد ارینا سینٹر کو لیز پر دینے کے لیے سی بی ڈی سے معاہدہ کیا۔ سی بی ڈی پنجاب نے ارینا سینٹر کا نام ہی تبدیل کر دیا۔ سی بی ڈی پنجاب نے لیز پر دینے کے لیے نام "گلوبل ویلج" رکھ دیا۔ گلوبل ویلج کو لیز پر دینے کے لیے 'جوائنٹ مینجمنٹ کمیٹی' کا اجلاس التواء کا شکار ہے۔ ارینا واک اینڈ شاپ سینٹر میں 18 مختلف اقسام کے ریسٹورنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔