لوہاری گیٹ سے مچھلی منڈی پرانا راوی پل کے قریب بتدریج منتقل ہونے لگی

10-19-2023

(لاہور نیوز) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کے معمولات بھی تبدیل ہونے لگتے ہیں۔ مچھلی کی خرید وفروخت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

مچھلی منڈی منتقلی معاملہ آخری مرحلے میں پہنچ گیا۔ ایک بڑا معاملہ حل کی طرف چل پڑا۔ لوہاری گیٹ سے مچھلی منڈی پرانا راوی پل کے قریب بتدریج منتقل ہونے لگی۔ دریائے راوی کے کنارے 20 کنال اراضی پر دکانوں کی تعمیر شروع ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں 29 دکانوں کی تعمیر جاری ہے۔ مجموعی طور پر 96 دکانیں بنیں گی۔ صدر مچھلی منڈی مارکیٹ شیخ اسلام کہتے ہیں انتظامیہ نے بہتر فیصلہ کیا ہے۔ دیگر آڑھتی بھی مطمئن ہیں کہ منڈی منتقلی سے کاروباری ماحول بہتر ہو گا۔ مچھلی منڈی کی منتقلی کا منصوبہ کافی عرصہ سے فائلوں میں دبا ہوا تھا۔ امید ہے کہ چند ماہ میں نئی منڈی میں بھرپور سرگرمی شروع ہو گی۔