ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو پولیس نے دھر لیا

10-19-2023

(لاہور نیوز) ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو پولیس نے دھر لیا۔ پی ایم جی چوک میں احتجاج پر درجنوں اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اساتذہ کو ساتھیوں کی رہائی کیلئے احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے درجنوں مرد اور خواتین اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ پی ایم جی چوک میں اساتذہ نے دن بارہ بجے احتجاج شروع کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے جیسے ہی ڈی سی آفس کی طرف پیش قدمی شروع کی پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لینا شروع کر دیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے میں پی ایم جی چوک خالی کروا لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج بھی جرم بن گیا۔ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، احتجاج کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔