نجی ایئرلائنز نے اچانک کرائے بڑھا دیئے

10-19-2023

(ویب ڈیسک) پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نجی ایئرلائنز فائدہ اٹھانے لگیں ، نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔

نجی ایئرلائنزاندرون ملک پرواز کے 40 سے 70 ہزار روپے تک وصول کرنے لگیں۔ نجی ایئرلائنز نے کراچی تا لاہور کا کرایہ 35 سے49 ہزار فی سیٹ کردیا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 55 سے61 ہزار روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے۔ قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کے رش میں اضافہ ہوا۔ نجی ایئرلائنز کا مؤقف ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے۔