ایڈمنسٹریٹر کا قلمدان تبدیل، اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض

10-19-2023

(لاہور نیوز) بلدیہ عظمیٰ لاہور میں شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے ایڈمنسٹریٹر کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا۔

29ویں کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے میٹنگ منٹس جاری کر دیئے گئے جن کے مطابق شہر لاہور کے ایڈمنسٹریشن کے اختیارات ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو تفویض کردیئے گئے، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری واپس لے لی گئی۔  نو ڈویژنز میں سے صرف ایک ڈویژن کا چارج تبدیل کیا گیا ہے، 24 اکتوبر 2022 کو کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج سونپا گیا تھا، کمشنر کی مصروفیات کے باعث صرف لاہور کی ایڈمنسٹریشن کا چارج واپس لیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے اختیارات کا استعمال کر کے کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں ایڈمنسٹریشن کے چارج کی تبدیلی کی منظوری دی۔