لاہور پولیس نے سابق شوہر سے 7لاکھ روپے نکلوا کر خاتون کو دلوا دیے

10-19-2023

(ویب ڈیسک) ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق شوہرحبیب خاں سے 7 لاکھ روپے نکلوا کر واپس خاتون ثمینہ مظہر کو دلوا دیے۔

ڈیفنس سی پولیس نے پاکستانی اوورسیز خاتون ثمینہ مظہر کی درخواست پر فوری ایکشن لیا۔ سابق شوہر حبیب خاں نے خاتون ثمینہ مظہر سے 7 لاکھ روپے ادھار لیے تھے جو واپس دینے سے صاف انکاری تھا۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی نصراللہ چٹھہ  نے کہا کہ پاکستانی اوورسیز خاتون ثمینہ مظہر نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔