شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، سردی بڑھ گئی

10-19-2023

لاہور :(سامعیا سعید) صوبائی دارالحکومت میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ میں کمی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 جبکہ کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا 8 کلو میٹر پر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ  آئندہ ہفتے کے دوران بھی بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 165 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا۔