کارسرکار مداخلت کیس: عابد باکسر کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

10-19-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری رائفل چھیننے ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس حراست سے بھاگنے کے کیس میں ملزم عابد باکسر کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

 پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد باکسر کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزم عابد باکسر سے تفتیش کے لیے30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ عابد باکسر اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔