ریلوے سٹیشن: سیف سٹیز کی نشاندہی پر منشیات فروش گرفتار

10-19-2023

(لاہور نیوز) ریلوے سٹیشن چوک میں پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں منشیات فروش دھر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ریلوے سٹیشن چوک کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا، نولکھا پولیس کو فوراً مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی زنیر چیمہ نے بتایا ہے کہ  دوران چیکنگ ملزم وقاص لیاقت سے ایک کلو اور 60 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں  کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔