محمد حارث کو بھی بخار، پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لیا
10-19-2023
(ویب ڈیسک) بنگلورو میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے پریکٹس سیشن میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے شرکت نہ کی۔
ذرائع کے مطابق محمد حارث کے سوا تمام کھلاڑی پریکٹس سیشن میں موجود تھے، محمد حارث کو بخار ہے لہٰذا انہیں آرام کا کہا گیا ہے۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی،عبداللہ شفیق، زمان خان اور سلمان علی آغا بھی ٹریننگ کا حصہ ہیں۔ پریکٹس سے قبل پانچوں کھلاڑیوں کا پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سلیم نے مکمل جائزہ لیا اور اس دوران کھلاڑیوں سے سپرنٹ بھی لگوائی گئی۔ پریکٹس سیشن کے دوران شاہین آفریدی اور زمان خان نے اپنے مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ کی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں کل 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔