لیول پلیئنگ فیلڈ کی جتنی ضرورت نواز شریف کو ہے کسی اور کو نہیں: طلال چودھری

10-18-2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی جتنی ضرورت نواز شریف کو ہے ملک میں کسی اور کو نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو 4 الیکشنز میں سے صرف 1 لڑنے دیا گیا، لوگ کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہئے، لوگ ہمیں طعنہ دیتے ہیں ڈیل ہوئی ہے، مشکل وقت آیا نہ کوئی رویا، نہ کسی نے قائد اور پارٹی کو چھوڑا۔ طلال چودھری نے مزید کہا ہمارے لیڈر کو پتہ تھا ان کو بنایا گیا نہیں بلکہ یہ خود لیڈر ہیں، ہمیں ریلیف نہیں وہ انصاف مل رہا ہے جو ظلم ہمارے ساتھ سات سال پہلے شروع ہوا، ہمیں یہ انصاف بہت دیر پہلے ملنا چاہئے تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن  نے کہا کہ نواز شریف سمجھتا ہے پاکستان کا مسئلہ صرف ایک ہے روٹی، روٹی اور صرف روٹی، نواز شریف کہتے ہیں میرے پاس ایک اثاثہ ہے جو میں کہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔