پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان پٹرولیم صنعت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
10-18-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان پٹرولیم کی صنعت میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، مفاہمت کی یادداشت کے تحت پٹرولیم کی صنعت میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے، یونائیٹڈ انرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ریفائنری سے حاصل ہونے والا پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہو گا، ریفائنری کی پٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن ہوجائے گی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔