سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان
10-18-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کمی کیساتھ 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 92 کروڑ 17 لاکھ 85 ہزار 403 روپے مالیت کے 15 کروڑ 71 لاکھ 91 ہزار 807 شیئرز کا لین دین ہوا۔