موسم کے کروٹ بدلتے ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ، لاہور میں 115 مریض رپورٹ

10-18-2023

(لاہور نیوز) موسم کے کروٹ بدلتے ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 115 نئے مریض سامنے آ گئے۔

پنجاب بھر میں مزید 208 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 ہزار 834 ہو گئی۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 82 ہو چکی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 78 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 153 مریض داخل ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ24گھنٹے کے دوران لاہور میں  1186 مثبت لاروا ملنے پر 6 ہزار 966 پوائنٹس پر ڈینگی سپرے کیا گیا۔ 2ہزار  533 ڈینگی کیس ریسپانس سرگرمیوں میں 2 ہزار 534 گھروں میں سپرے کیا گیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں  تاہم شہریوں کی مدد کے بغیر انسداد ڈینگی مہم سو فیصد مکمل نہیں ہو سکتی۔