اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب، دنیا کو اس کا محاسبہ کرنا ہو گا: جہانگیر ترین

10-18-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر حملے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، سینکڑوں معصوم جانوں کا ضیاع ایک بڑا انسانی المیہ ہے، معصوم بچوں کی شہادت انسانیت پر بہت بڑا ظلم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، پوری دنیا کو اسرائیل کا محاسبہ کرنا ہوگا، عالمی دنیا کو مشرقِ وسطیٰ میں دیر پا امن کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔