'لہور لہور اے' فیسٹیول کی تیاریاں جاری، آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا

10-18-2023

(لاہور نیوز) لہور لہور اے فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں، جیلانی پارک میں کاریگر لاہور کی قدیم اور ثقافتی عمارتوں کے ماڈل بنانے میں مصروف ہیں جبکہ فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا۔

جیلانی پارک میں کاریگر لاہور کی قدیم اور ثقافتی عمارتوں بادشاہی مسجد ، چوبرجی سمیت دیگر کے نمونوں کی تیاری میں مصروف ہیں،  فیسٹیول 28اکتوبر سے 12نومبرتک جاری رہے گا، فیسٹیول میں لاہور کی تاریخ وثقافت، ادب ،خوبصورتی اورکھانوں کو اجاگر کیا جائیگا۔ ڈپلومیٹس اور کاروباری شخصیات کو بھی  فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی جائے گی،فیسٹیول کے تمام  پروگراموں میں شہریوں کی شرکت مفت  ہوگی،لہور لہور اے فیسٹیول میں موسیقی، آرٹ پروگرامز،فوڈ سٹالز،تھیٹرز،سپورٹس ایونٹس اور دیگر پروگرام  بھی منعقد کیے جائیں  گے۔