ڈالر کا پارہ پھر سے ہائی، روپے کی پرواز تھم گئی

10-18-2023

(لاہور نیوز) مسلسل 28 روز سے جاری روپے کی پرواز کا سلسلہ ٹوٹ گیا، ڈالر کا پارہ پھر سے ہائی ہوگیا۔

انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مسلسل 28 روز سے جاری روپے کی پرواز کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔