ورلڈ کپ:افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں وکٹ گر گئی

10-18-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھارت کے شہر چنائی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ واضح رہے کہ کیویز نے ابھی تک ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فتح ان کے نام رہی، دوسری جانب انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم نے تین میں سے ایک میچ جیتا اور دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔