جوہرٹاؤن:سیف سٹیز کی نشاندہی پر 2رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

10-18-2023

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقے سے پولیس نے سیف سٹیز سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ دھر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز کی ٹیم نے دوران سرویلنس جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 2 مشکوک افراد کو دیکھا،جوہر ٹاؤن پولیس کو فوراً مشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی عبدالحنان نے بتایا ہے کہ  چیکنگ کرنے پر ملزمان سے پستول برآمد ہوئے، دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور مظہر حسین کے نام سے ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، شہر سے جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد مل رہی ہے، شہری اپنے گرد و نواح کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔