ثانیہ مرزا غزہ کی صورتحال پر غمگین ، درد ناک تصویر شیئر کردی

10-18-2023

(ویب ڈیسک) فلسطین میں اسرائیل کی بمباری اور قتل و غارت پر ہر آنکھ اشکبار ہے، جبکہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا سٹوریز پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی فوٹو گرافر کو کھانے کی پیشکش کررہی ہے، جس کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ”انسانیت کی سب سے خوبصورت تصویر“۔