یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

10-18-2023

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ملک بھرکے یوٹیلٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 23 روپےسے 38 روپے کلو تک کی کمی کی گئی اور اسی طرح کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹرسے لیکر36 روپےفی لیٹر کی کمی کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ یہ کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔