نواز شریف کی العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائینگی

10-18-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، سابق وزیر اعظم کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کی، لندن میں قیام طویل ہونے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2021ء میں نوازشریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں۔