عسکری ٹاورحملہ کیس: یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی

10-18-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاورحملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ، صداقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے بتایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے، ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔