پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین عہدے سے مستعفی

10-18-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین مستعفی ہوگئے۔

حیدر حسین نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو بھیج دیا۔  سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پرعہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ دوسری جانب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے حیدر حسین کی جانب سے بھجوایا گیا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔