سرکاری سکولوں کی نجکاری، اساتذہ کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

10-17-2023

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کی نجکاری سمیت دیگر معاملات پر اساتذہ نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سرکاری سکولوں کی نجکاری، نظر بندی اور فنانشنل رولز میں تبدیلی کے خلاف  پریس کلب کے باہر بڑی تعداد میں مرد و خواتین اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر خوب نعرے بازی کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کی نجکاری کو کسی صورت قبول نہیں، پنشن پر کٹ لگانا ظلم ہے۔ مذاکرات کیلئے آنے والے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا کہ مل بیٹھ کر جلد مسئلہ کا حل نکالا جائے گا۔ اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر رہی ہے، اساتذہ کے فنانشنل رولز میں تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔