حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

10-17-2023

(لاہور نیوز) حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت مکمل ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت حنیف عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اے این ایف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کے خلاف درج مقدمے کی انکوائری رولز کے مطابق نہیں ہوئی، حنیف عباسی کو ٹرائل کورٹ نے 25 سال قید کی سزا سنائی، جن افراد نے ایفی ڈرین کا کوٹہ دیا ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی کے وکیل نے بتایا کہ ایفی ڈرین جتنی دی گئی  ساری ادویات میں استعمال ہوئی اور ان ادویات کی مارکیٹ میں باقاعدہ فروخت بھی ہوئی جس کی رسیدیں موجود ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے سزا دیتے وقت درست حالات کا جائزہ نہیں لیا۔