کاہنہ: تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

10-17-2023

(لاہور نیوز) کاہنہ صوئے آصل کے علاقے گل ویڑا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ایدھی ترجمان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔