فلور ملز ایسوسی ایشن کا آٹا تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

10-17-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت کی ایک اور کامیابی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 10 روپے کم کردی۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد فلورملز ایسوسی ایشن کا اعلان سامنے آیا ہے کہ ہر ضلع میں بیس کلو آٹا تھیلے کی ایکس مل قیمت میں دس روپے کمی کی گئی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے نگران حکومت کے ساتھ ہیں، نگران وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو سرکاری گندم کے اجراء میں تاخیر کے نقصان سے آگاہ کردیا ہے۔ عاصم رضا نے مزید کہا کہ آٹے کی  قیمتیں مزید کم کرنے کیلئے سرکاری گندم کا فوری اجراء ناگزیر ہے ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے سرکاری گندم کی اجرائی قیمت پر بھی تجاویز دی ہیں۔