آسٹریلیا کے ساتھ میچ سے قبل عبداللہ شفیق بخار میں مبتلا ہوگئے
10-17-2023
(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوگئے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد ، شاہین آفریدی اوراسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ریکور ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔