ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، لاہور میں 55 نئے مریض سامنے آ گئے
10-17-2023
(لاہور نیوز) ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ لاہور میں ڈینگی کے 55 نئے مریض سامنے آ گئے۔
پنجاب بھر میں 139 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 ہزار 719 ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 874 ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 36 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 122 مریض داخل ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کیا جائے۔