ایل ڈی اے سکولوں میں ’’پلانٹ اے ٹری‘‘ کی خصوصی مہم شروع

10-17-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے سکولوں میں ’’پلانٹ اے ٹری‘‘ کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی۔

 مہم کے تحت بچوں نے پودا لگایا، سیلفی لی اور گو گرین ایپ پر اپ لوڈ کی۔ سکول کے بچوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کے نام پر پودے لگائے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ ٹیچرز نے بھی پودے لگائے۔ طلبا و طالبات نے پودوں کے ساتھ اپنی سلفیاں لیں اور حکومت پنجاب کی گو گرین موبائل ایپ پر اپ لوڈ کیں۔ بچوں نے پودے لگاتے ہوئے پیغام دیا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کے خاتمہ کے لیے پودے لگانا انتہائی ضروری ہے، سب کو مل کر اپنے ماحول کو صاف بنانا ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے اور اپنے بزرگوں کے نام پر پودے لگائیں اور حکومت پنجاب کی گو گرین ایپ پر اپنی تصویر اور لوکیشن اپ لوڈ کریں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی اے سکولوں میں پودے لگانے کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔