پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

10-17-2023

(لاہور نیوز) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیدیم میں پنجاب آئی ٹی بورڈ ایڈمن وِنگ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا منعقد ہوا۔

کھیلوں کے مقابلے پورا دن جاری رہے جن میں باسکٹ بال ‘بیڈمنٹن‘ ٹیبل ٹینس‘شطرنج، رسہ کشی ‘پچاس میٹر دوڑ اور دیگر کھیل شامل تھے۔ ایونٹ میں پی آئی ٹی بی کے  ڈائریکٹرجنرل وقارقریشی‘ صائمہ شیخ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نثاراحمد‘ ڈائریکٹر ارتضیٰ حشمت‘ عقیل خان ‘حسنین اقبال اور مرد و خواتین سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ کھیل متوازن اور صحتمند زندگی کیلئےبہت ضروری ہیں، مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں سے ذہنی اور جسمانی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پی آئی ٹی بی سٹاف نے  سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ آخر میں نمایاں پوزیشنز لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔