استحکام پاکستان پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب

10-17-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر قائدین کی اہم مشاورتی بیٹھک طلب کر لی۔

آئی پی پی کے پنجاب بھرمیں ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس کل لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لئے اہم فیصلے ہوں گے۔ مزید سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت بھی زیرغور آئے گی۔ پنجاب بھر میں پارٹی جلسوں کے شیڈول کی بھی منظوری دی جائے گی۔ 28 اکتوبر کو خانیوال،اس کے بعد حافظ آباد ،جھنگ اور ساہیوال میں جلسوں کے شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔