ورلڈ کپ:ساؤتھ افریقہ کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

10-17-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔

میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جب کہ کھیل کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش میچ کے آغاز میں تاخیر کا سبب بنی۔ جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان یہ میچ بھارت کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا، تیسرامیچ کھیل رہی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ سکواڈ: آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، تبریز شمسی کی جگہ جیرالڈ کوٹزے کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیدر لینڈز سکواڈ: یاد رہے کہ پروٹیز رواں ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز جیتنے میں کامیاب ر ہے جبکہ نیدر لینڈز کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔