جولائی تا ستمبر: ریلوے نے 775 ملین روپے کا منافع کمایا

10-17-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں 775 ملین روپے کا منافع کمایا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط کیلئے ریلوے کی ٹیم چین روانہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی 86 فیصد اضافے کے بعد 17 ارب 96 کروڑ روپے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت 9.6 سے کم کر کے 6.6 ارب ڈالر کر دی گئی ہے، کراچی سے پشاور 100 ٹرینیں روزانہ چلیں گی، کراچی تا لاہور کا سفری دورانیہ 18 گھنٹے سے کم ہو کر12  گھنٹے رہ جائے گا۔