ورلڈ کپ: بارش کے باعث ساؤتھ افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار
10-17-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں بارش کے باعث جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔
جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان یہ میچ بھارت کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں آج اپنے تیسرے، تیسرےمیچ میں مدمقابل آئیں گی۔ یاد رہے کہ پروٹیز اپنے ابتدائی دونوں میچز میں کامیاب رہے جبکہ نیدر لینڈز کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔